اسرائیلی وزیر خارجہ امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح کریں گے

اسرائیلی وزیر خارجہ اپنے اماراتی ہم منصب عبداللہ ن زائد الناہیان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کی عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات میں بہت تیزی سےآگے بڑ ھ رہے ہیں ۔ امارات میں اسرائیل کا باقائدہ سفارت خانہ کھلنے جا رہا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپد سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی سفارت خانہ کا افتتاح کریں اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اپنے اماراتی ہم منصب عبداللہ ن زائد الناہیان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کی عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔ امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد کسی اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔


اسرائیلی وزیر خارجہ اپنے اماراتی ہم منصب عبداللہ ن زائد الناہیان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کی عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں تعلقات قائم ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔