اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے: محمد بن سلمان
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے روز بہ روز قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بہت اہم رہے گا۔
سعودی ولی عہد نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر بات چیت جاری اور اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت فلسطینیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور اسرائیل کو خطے میں ایک کھلاڑی بنانے کی امید رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے روز بہ روز قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ میں فلسطینیوں کے لیے اچھی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی چینل "فاکس نیوز" نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک انٹرویو نشر کیا تھا۔ یہ انٹرویو چینل کے چیف پولیٹیکل براڈکاسٹر بریٹ بائر نے نیوم شہر سے کیا تھا۔
چینل نے ایک میڈیا بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ انٹرویو مملکت کے مستقبل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مختلف موضوعات کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔