سعودی عرب میں فوڈ پروڈکٹس میں مینڈک کے لوگو کی حقیقت کیا ہے؟

سعودی حکام نے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کا جواب دیا ہے۔ اس ویڈیو میں مینڈک کے لوگو والی مصنوعات کھانے کے خلاف انتباہ کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آواز بیورو

الریاض: سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کچھ مصنوعات پرمینڈک کے ’لوگو‘ کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پروڈکشن ایسوسی ایشن پائیدار پیداوار اور ماحولیات سے متعلق ہیں اور بین الاقوامی معیارات اور اصولوں پر عمل کرتی ہے۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’’یہ نشان یہ بھی بتاتا ہے کہ مینوفیکچرر کو سخت سرٹیفیکیشنز اور معیارات کی طرف سے سخت جانچ پڑتال کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مینڈک کا پروڈکٹ کے اجزاء سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘ سعودی حکام نے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کا جواب دیا ہے۔ اس ویڈیو میں مینڈک کے لوگو والی مصنوعات کھانے کے خلاف انتباہ کیا گیا ہے۔


مینڈک کا لوگو امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں چاکلیٹ، کافی، چائے اور پھلوں کی کچھ مصنوعات میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ مصنوعات اگائی گئی تھیں یا اس میں مصدقہ اور ماحول دوست فارموں کا مواد استعمال کیا گیا تھا۔

یہ لوگو ’رین فارسٹ الائنس‘ کے نام سے مشہور ایک تنظیم کی طرف سے دیا گیا ہے جو کہ 70 ممالک میں کام کرنے والی ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے اور اس کی بنیاد مشہور امریکی ماحولیاتی کارکن ڈینیئل کاٹز نے 1987 میں رکھی تھی۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔