سال 2021 کا استقبال: دبئی کی فضا رنگا رنگ روشنیوں سے چمک اٹھی
متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں حسب معمول نئی سال کے موقعے پر برج خلیفہ اور دیگر مقامات پر سال نو کے استقبال کا جشن منایا گیا
دبئی: متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں حسب معمول نئی سال کے موقعے پر برج خلیفہ اور دیگر مقامات پر سال نو کے استقبال کا جشن منایا گیا۔
دبئی میں نئے سال کا خیر مقدم بہت بڑی تقریبات کے ساتھ کیا گیا جس میں آتش بازی، لیزر اور لائٹس شوز شامل ہیں۔ نئے سال کا جشن لگ بھگ دس منٹ تک جاری رہا۔ دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر ہزاروں افراد نے آتش بازی اور لیزر شو دیکھا۔ سال نو کا خیر مقدمی شو دیکھنے کے لیے عوامی مقامات، ہوٹلوں یا ریستوراںوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اور 'کیو آر' کے ذریعے اندراج کرایا گیا۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نئے سال 2021ء کے استقبال کے موقعے پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے احتیاطیی تدابیر کے تحت استقبالیہ پروگرامات کا انعقاد کیا۔ متعدد ممالک میں کورونا کی وجہ سے نئے سال کے موقع پر سرحدوں کو سیل کیا گیا۔ بعض مقامات پر کرفیو بھی لگایا گیا۔ ریستوران اور پبلک مقامات بند رکھے گئے اور لوگوں کو استقبالیہ پارٹیوں کے انعقاد سے روکا گیا یا ان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات پر زور دیا گیا۔
سال 2020ء کے دوران کورونا وبا کے تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر لاکھوں افراد نئے سال کا جشن منانے اور جشن کی تقریبات میں شرکت میں ناکام رہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔