یو اے ای: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان

عمومی طور پر عید کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں معمولی نوعیت کے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی انسانی ہمدردری کی بنیادوں پر رہائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا
علامتی تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری یہ سامنے آئی ہے کہ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے عیدالاضحیٰ پر 855 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔انہوں نے ان قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے فوری طور پر رہائی عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے۔

عمومی طور پر عید کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں معمولی نوعیت کے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی انسانی ہمدردری کی بنیادوں پر رہائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ بہر حال، شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان کے اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ اُن کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی تکلیف میں آسانی ہوسکے۔ اس سے قبل عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کی مناسبت سے 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔