متحدہ عرب امارات اور ڈبلیو ایچ او نے سوڈان کو بھیجی طبی امداد
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہوائی جہاز سے سوڈان کے لیے طبی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ اطلاع دی
ابوظہبی/خرطوم: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہوائی جہاز سے سوڈان کے لیے طبی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ اطلاع دی۔
ڈبلیو ایچ او نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور ڈبلیو ایچ او نے آج سوڈان کو 30 ٹن ہنگامی طبی امداد فراہم کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی سرجری کے لیے سامان اور ضروری ادویات لے کر ایک طیارہ صبح پورٹ سوڈان کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔
ریلیز کے مطابق، کھیپ کی ماملیت 444000 ڈالر ہے اور اس میں 165,000 لوگوں کے لیے وافر طبی سامان اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ پہلی کھیپ ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے ہوائی جہاز سے سوڈان پہنچایا ہے۔
سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق اس تنازعے میں اب تک تقریباً 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، ڈبلیو ایچ او نے 400 سے زیادہ ہلاک اور 4000 سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔