لبنان -اسرائیل سرحدی جھڑپ میں حزب اللہ کے دو افراد ہلاک

لبنان کے حزب اللہ کی حماس کی حمایت کی وجہ سے 8 اکتوبر سے لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اس کا کوئی جلد حل بھی نظر نہیں آ رہا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لبنان کے شیعہ مسلح گروپ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور تین عام شہری زخمی ہو گئے۔ لبنان کے فوجی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ جمعہ کو جنوبی لبنان کے مختلف سرحدی گاؤوں اور قصبوں پر اسرائیلی گولہ باری اور ڈرون حملوں میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور تین شہری زخمی ہو گئے۔

اسی دوران حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس میں المنارہ اور ایون میناچم بستیوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ٹکڑی اور الموتیلا بستی میں ایک پیدل فورس شامل ہے۔ اس حملے میں اسرائیلی فریق کو کچھ جانی نقصان پہنچا۔


اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے شتولا میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔واضح رہے کہ حزب اللہ کی حماس کی حمایت کی وجہ سے 8 اکتوبر سے لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔