خان یونس پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے ایک ہی گھر میں 13 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے بھی کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے سلسلے میں بین الاقومی سطح سے آنے والے دباؤ کی پروا نہ کرے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی بمباری کا یہ واقعہ پناہ گزینوں کے لے قائم خان یونس کیمپ میں پیش آیا ہے۔ پناہ گزینوں کے کیمپوں کو اسرائیلی فوج کے ذریعہ پچھلے ایک ماہ سے زائد کی جنگ میں بطور خاص نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دنیا کے مختلف ملکوں خصوصاً یورپ وامریکہ میں عوامی سطح پر اسرائیلی بمباری اور اسرائیل کے خلاف کافی سخت رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ لیکن اسرائیل اس کا کوئی دباؤ لینے کو تیار نہیں ہے۔ اسی دوران اسرائیل نے لبنان کو بھی سخت دھمکیاں دی ہیں کہ بیروت کو بھی اسرائیل غزہ بنا دے گا۔


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے بھی کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے سلسلے میں بین الاقومی سطح سے آنے والے دباؤ کی پروا نہ کرے۔ نیتن یاہو کا امریکہ کے لیے مشورہ سعودی میزبانی میں عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے اعلامیے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اعلامیے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ کو یہ ہدایت اس کے باوجود کی ہے کہ امریکہ پہلے دن سے اسرائیل کے ہر طرح سے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی جدید ترین اسلحے کی فراہمی کے علاوہ سفارتی اور سیاسی محاذ پر بھی امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ مکمل طور پر اسرائیلی مفادات کے لیے سرگرم ہے۔حتٰی کہ اسرائیل کی عام شہریوں کے علاوہ ہسپتالوں پر بمباری کے جاری رہنے کے بعد بھی امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی اسرائیل کے ساتھ جڑ کر کھڑے ہیں۔


اسرائیلی بمباری کے باوجود امریکی عالمی برادری کے اطمینان کے لیے اسرائیل سے بس اتنا کہہ رہے ہیں کہ شہریوں کی تحفظ کے لیے اسرائیل مزید کوششیں کرے۔ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتالوں کو فتح کرنے کے لیے اپنے حملے پوری شدت سے جاری رکھے۔ البتہ اسرائیل کو حماس کے کارکنوں کی جانب سے ہسپتالوں کے ساتھ جڑے علاقوں میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔