مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تیاری مکمل
مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے سے متعلق تمام محکموں کی تیاری کو یقینی بنایا ہے
ریاض: مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے سے متعلق تمام محکموں کی تیاری کو یقینی بنایا ہے۔ خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے کی ورک ٹیم میں غلاف بنانے والے، انجینئرز اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ ٹیم کی ارکان کی مہارتوں کو تصدیق کر لی گئی ہے۔
ٹیم میں شامل 15 افراد کی خصوصی تربیت بھی مکمل کی گئی ہے۔ خانہ کعبہ کے غلاف کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے امور کے جنرل صدر کے انڈر سیکریٹری امجد الحازمی نے بتایا کہ کمپلیکس نے نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کی سلائی میں تربیت یافتہ اور اعلی مہارت رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں۔ نئے غلاف کعبہ کی ظاہری شکل کو بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کیا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔