آنے والے دنوں میں بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹی کے رکن نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے تین مہینوں رجب، شعبان اور رمضان کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

الریاض: سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹی کے رکن سعید باحشوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے تین مہینوں رجب، شعبان اور رمضان کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوگا جب سعودی عرب میں کورونا کی پابندیاں اٹھنے کے بعد متعدد ممالک کے مسافروں کی آمدو رفت شروع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمرہ زائرین کی مکہ المکرمہ تک تمام تیاری مکمل کرلی ہے اور اب ازبکستان، لیبیا، مصر، تونس، الجزائر، انڈونیشیا ، پاکستان اور بھارت سے عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔


انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ 201 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر ان کے آبائی وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کی آسانی اور سہولت کے لیے غیر معمولی سروسز فراہم کی گئی ہیں تاکہ اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو مناسک اور عبادت کی ادائی میں کسی قسم کی دقت اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی ان کی خدمت کرنے اور عازمین کو ہوٹل، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ سمیت بہترین سروسز اور ان کی مہمان نوازی کی ہدایت کی گئی ہے۔

باحشوان نے نشاندہی کی کہ عمرہ سیکٹر کی بحالی، ہوٹلوں میں رہائش کی سرگرمیوں میں اضافے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نقل و حمل، ریستوراںوں میں بکنگ، خریداری اور دیگر ذرائع میں تجارتی نقل و حرکت میں اضافے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔