سعودی عرب میں سرمائی سیاحتی سیزن کے دوران ہائیکنگ کے لیے بہترین شہر
"سودہ عسیر" مملکت ایک پہاڑی چوٹی میں سے ایک ہے اور پیدل سفر کرنے والوں کے لیے سب سے اہم توجہ کا مرکز ہے۔ یہ مقام اپنے دلچسپ اور خوبصورت نظاروں کی وجہ سے اہم مقام ہے۔
ریاض: سعودی عرب میں وزرات سیاحت کے زیراہتمام سرمائی سیاحتی سیزن جاری ہے اور اس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں پیدل سفر کرنے اور ہائیکنگ کے لیے بھی بہترین جغرافیائی محل وقوع رکھنے والے مقامات موجود ہیں۔ پیدل سفر اور سیاحت اپنا ایک الگ لطف ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مملکت میں نوجوان طبقہ ہائیکنگ کا بے حد شوقین ہے۔ اس کی ایک وجہ سعودی عرب میں جغرافیائی نوعیت کی خوبصورتی اور علاقے اور آب و ہوا کا تنوع ہے۔ سیاح حضرات اس قدرتی خوبصورتی اور تنوع کی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
"سعودی موسم سرما" کے سیزن کے دوران جو 10 دسمبر سے مارچ 2021ء تک جاری رہے گا کو "موسم سرما آپ کے ارد گرد" کے عنوان سے شروع کیا گیا۔ اس دوران سیاحوں کی تفریح اور پکنک منانے کے لیے 17 سے زیادہ مقامات پر سیاحتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پیدل سفر کرنے والے مشق کاروں کے لیے "ایج آف دی ورلڈ" نامی جگہ زیادہ اہم ہے۔ یہ ریاض سے 90 کلومیٹر دور العینیہ کے علاقے میں واقع ہے۔ ہائیکنگ کے لیے یہ ایک خوبصورت جگہ ہے، کیونکہ موسم خزاں اور موسم سرما میں یہ سیاحوں کا پسندیدہ مقام کہلاتا ہے۔ یہاں پر سردیوں میں موسم معتدل اور پسندیدہ ہوتا ہے اور تفریحی مہم جوئی کے لیے بہترین ہے۔ 'سرما آپ کے گرد' کےعنوان سے جاری سیاحتی پروگرام میں ٹور آپریٹر ایسے پیکیج مہیا کرتے ہیں جس میں کیمپنگ ، ٹیننگ سیشن، گھوڑ دوڑ، اونٹ کی سواری اور کواڈ ٹینک ڈرائیونگ سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔ یہ علاقہ ریت پر ڈرائیونگ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھی بہترین ہے۔
عسیر کے علاقے میں 'تنوما' گونری کا الشرف پارک، سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جسے سعودی ہائیکنگ فیڈریشن نے پانچ مارچ 2020 کو کھولا تھا۔ اس راستے کا فاصلہ ابتدائی اور پیشہ ور افراد کے لیے 30 میٹر اور جب کہ مجموعی طور پر41 ٹریک ہیں۔ یہ مقام موسم سرما کے خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے پسندیدہ خیال کیا جاتا ہے۔
"سودہ عسیر" مملکت ایک پہاڑی چوٹی میں سے ایک ہے اور پیدل سفر کرنے والوں کے لیے سب سے اہم توجہ کا مرکز ہے۔ یہ مقام اپنے دلچسپ اور خوبصورت نظاروں کی وجہ سے اہم مقام ہے۔ طائف میں الشفا کے علاقے میں واقع " دکا ماؤنٹین" جو حجاز پہاڑی سلسلوں کا حصہ ہے سطح سمندر سے تقریباً 2500 میٹر بلند ہے۔ یہ بھی ہائیکنگ کے لیے خوبصورت مقام اور سیاحوں کی پسندیدہ جگہ کہلاتی ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔