یمن میں حوثیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپ میں 10 افراد ہلاک

مارچ 2015 میں سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے یمن میں حکومت کی حمایت میں مداخلت کی تب حوثیوں نے اسے صنعا سے نکال دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

یمن کے وسطی صوبے مارب میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت سے وابستہ مشترکہ یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپ میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔ ژنہوا نے اتوار کو ایک فوجی افسر کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

فوجی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اتوار کی رات 'جائنٹس' بریگیڈ، مشترکہ حکومت نواز فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان اسٹریٹجک شہر مارب کے جنوب میں واقع حریب محاذ پر شدید جھڑپ ہوئی۔ مآرب طویل عرصے تک یمنی جنگ میں بنیادی میدان رہا ہے کیونکہ حوثیوں نے 2021 کی ابتدا میں تیل سے مالا مال مارب صوبہ پر مکمل کنٹرول کرنے کے مقصد سے بڑا حملہ شروع کیا تھا۔


حکومت کے زیر کنٹرول شہر مارب کو بڑی سیاسی، فوجی اور اقتصادی اہمیت حاصل ہے۔ اس میں وزارت دفاع کا ہیڈکوارٹر، حکومت نواز یمنی فوجی قیادت، تیل کے بڑے ذخیرے اور ریفائنریز اور ملک کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گھنٹہ بھر تک جاری رہنے والی جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس میں حکومتی فورسز کے چار ارکان اور چھ حوثی جنگجو مارے گئے اور دونوں طرف سے نو زخمی ہوئے۔ ایک اور واقعہ میں ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم پراجیکٹائل، جسے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مآرب شہر کے مشرق میں واقع وادی ضلع کے اوپر فضائی حدود میں پھٹ گیا، حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


یمن سعودی حمایت یافتہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور ایران سے منسلک حوثی کے درمیان ایک دہائی سے جاری مہلک تنازعے میں الجھا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ تنازعہ دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے۔ستمبر 2014 سے حوثی نے دارالحکومت صنعا سمیت شمالی یمن کے وسیع علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ مارچ 2015 میں سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے یمن میں حکومت کی حمایت میں مداخلت کی جب حوثیوں نے اسے صنعا سے نکال دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔