شامی فوج کا مشرقی غوطہ میں جیت کا اعلان
شامی فوج نے ایک بیان جاری کر کےکہا کہ فورسز نے باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشرقی غوطہ علاقے کے 31 شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔
شام کی فوج نے مشرقی غوطہ کے بیشتر حصوں پر کنٹرول کرنے کے بعد باغیوں کے خلاف جیت کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج نے کل ایک بیان جاری کر کےکہا کہ فورسز نے باغیوں کے خلاف منصوبہ بند طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے مشرقی غوطہ علاقے کے 31 شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوما ضلع میں باغیوں کے ساتھ اب بھی لڑائی جاری ہے۔
یاد رہے،شمالی غوطہ میں دوما ضلع باغیوں کا مضبوط ترین گڑھ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی طرف سے گزشتہ ماہ سے جاری مہم میں سینکڑوں باغی مارے گئے اور ان کے بہت سے ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Apr 2018, 9:13 AM