زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو سے ملاقات مسترد کر دی
وزیر اعظم سے نہ ملنا اپنے آپ میں ایک سخت احتجاج ہے خبر کے مطابق زخمیوں میں سے بعض نےوزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے تل ابیب میں شیبا ہیلتھ مرکز کے دورے کے دوران بعض زخمی اسرائیلی فوجیوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 13 کے مطابق نیتن یاہو نے غزّہ کے برّی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے لئےشیبا ہیلتھ سینٹر کے شعبہ ری ہیبیلی ٹیشن کا دورہ کیا تھا۔
خبر کے مطابق زخمیوں میں سے بعض نے نیتن یاہو سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد فوجی نمائندے اور وزارت اعظمیٰ کے حکام، نیتن یاہو سے ملاقات قبول کرنے والے فوجیوں کو سینٹر کے نسبتاً تنہا حصّے میں جمع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔
اس دوران وزارت اعظمیٰ آفس نے بھی جاری کردہ بیان میں نیتان یاہو کے دورہ 'شیبا صحت مرکز' کا اور 7 اکتوبر کو زخمی ہونے والے شہریوں اور غزّہ کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔