غزہ سے تقریباً 16 ہزار افراد رفح سرحد عبور کر کے مصر پہنچے

نومبر کے بعد سے، مصر نے 12,858 غیر ملکی شہریوں اور دوہری شہریت والے افراد کو رفح بارڈر کراسنگ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کی وجہ سے نومبر کے آغاز سے اب تک تقریباً 16 ہزار لوگ رفح سرحد عبور کر کے غزہ کی پٹی سے مصر میں داخل ہو چکے ہیں۔ مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (ایس آئی ایس) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ایس آئی ایس نے ایک بیان میں کہا، "نومبر کے بعد سے، مصر نے 12,858 غیر ملکی شہریوں اور دوہری شہریت والے افراد کو رفح بارڈر کراسنگ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔" بیان کے مطابق، 715 مریض اور 558 افراد ان کے ساتھ غزہ کی پٹی سے مصر پہنچے۔ اس کے علاوہ 1,800 سے زائد مصری انکلیو سے اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔


قطر نے 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاہدے کی ثالثی کی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی اور یکم دسمبر کو ختم ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔