اسرائیلی حملوں میں چھ لبنانی ہلاک
لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تصادموں میں لبنانی جانب سے 405 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
لبنان کے کئی گاووں اور قصبوں پر جمعہ کو اسرائیلی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنان کے فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے وسطی علاقے میں واقع گاؤں ایتا الشعب پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور ایک شہری زخمی ہو گیا، ذرائع نے بتایا کہ جنوب مغربی شہر قنا پر حملے میں حزب اللہ کا ایک اور جنگجو ہلاک اور دو شہری زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : چین کے ایک انوکھے کیڑے سے پوری دنیا پریشان
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں جنوب مشرقی قصبے زیدیت مرجیون کو نشانہ بنایا گیا، جس میں عمل موومنٹ کے تین جنگجو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ جنوب مشرقی گاؤں کفر حمام میں ایک مکان کو نشانہ بنانے والے اس حملے میں لبنانی فوج کے ایک رکن سمیت سات دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
دریں اثناء حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے متعدد اسرائیلی اہداف پر حملے کیے جن میں مسگاو ایم، زاریٹ بیرک، الموٹیلا، رویصت العالم، الصمقا، المالکیہ، بیاد بلیڈہ، خالد وردہ، برانیت اور جل العالم شامل ہیں۔
خیال ر ہے کہ لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی 8 اکتوبر 2023 سے بڑھ گئی ہے جب حزب اللہ نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت میں درجنوں راکٹ فائر کیے تھے۔ جواب میں اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان کی طرف شدید گولہ باری کی۔
لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تصادموں میں لبنانی جانب سے 405 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حزب اللہ کے 260 ارکان اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔