الشیخ عبدالرحمان السدیس کا زائرینِ حرمین شریفین کی کورونا ٹیکہ کاری پر زور
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پریذیڈینسی کے تمام ذمہ داران، ایجنسی کے عہدیداروں اور حج وعمرہ اور زیارت کے لیے حرمین شریفین میں آنے والے مسلمانوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کی ضرورت پر زور دیا
ریاض: حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پریذیڈینسی کے تمام ذمہ داران، ایجنسی کے عہدیداروں اور حج وعمرہ اور زیارت کے لیے حرمین شریفین میں آنے والے مسلمانوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی حکومت نے مملکت کے شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کی صحت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہمارا ملک کورونا وبا کے آغاز ہی سے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے کام کررہا ہے۔ حکومت نے شہریوں کی سہولت اور ان کی صحت وسلامتی کی حفاظت کے لیے درکار تمام وسائل مہیا کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں کورونا ویکسین مقامی اور غیر ملکی تمام افراد کے لیے مفت میسر ہے اور ویکسین لگوانے کے لیے سیکڑوں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے ملک بھر میں کورونا ویکسین مراکز کا جال بچھا رکھا ہے جہاں سے سعودی عرب کے مقامی باشندوں اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو مفت ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔