شاہ سلمان کی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد، عازمین سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج ادا کرنے کی اپیل
عید الاضحی کے موقع پرخصوصی پیغام میں انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ملت اسلامیہ اور سعودی عوام کے لیے یہ موقع خیر، صحت اور برکت کا باعث ہو، حجاج اپنے مناسک خیریت سےادا کرکے اپنے اہل خانہ میں واپس لوٹیں
الریاض: سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ مملکت کی کوششوں کے نتیجے میں کورونا کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ملت اسلامیہ اور سعودی عوام کے لیے یہ موقع خیر، صحت اور برکت کا باعث ہو۔ حجاج اپنے مناسک خیریت سے ادا کر کے اپنے اہل خانہ میں واپس لوٹیں۔
شاہ سلمان نے کہا کہ مملکت کی کوششوں سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کورونا وائرس کے اثرات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سمیت 22 ملین افراد کو ویکسین لگا کر بیماری کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھایا جا چکا ہے جس کے بعد ہم صحت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود تعداد کے لیے حج کے مناسک کھولنے کے قابل ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ میری مناسک حج ادا کرنے والے عازمین کو خصوصی ہدایت ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج ادا کریں۔ ہماری انہیں کوششوں کا نتیجہ ہے کہ حکومت کی تیار کردہ ایپلی کیشنز سے استفادہ کرتے ہوئے 17 ملین سے زائد افراد عمرہ اور مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے قابل ہوئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔