سعودی عرب: 13 ارب ڈالر کے بدلے شہزادہ ولید کی رہائی

معاہدہ خفیہ ہے جو ان کے اور سعودی حکومت کے درمیان ہے اور وہ اس کا احترام کریں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ریاض : دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے سعودی شہزادے ولید بن طلال کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی حکومت سے معاہدہ کے بعد رہائی ملی ہے اور ان کی فرم ’کنگڈم ہولڈنگ‘ اپنے 13 ارب ڈالر کے اثاثے جلد سعودی عرب منتقل کرے گی۔

کنگڈم ہولڈنگز کے مالک شہزادہ ولید بن طلال کا رہائی کے بعد ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے رہائی کے بدلے سعودی حکومت سے ایک معاہدہ کیا ہے، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ حساس اور خفیہ ہے جو ان کے اور سعودی حکومت کے درمیان ہے اور وہ اس معاہدہ کا احترام کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔