تنازعہ کے بیچ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لگوایا کورونا کا ٹیکہ
امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کےبعد اب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے
گزشتہ ہفتہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتنیاہو اور اس ہفتہ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوانے کے بعد اب خبر ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی کورونا کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔
واضح رہے مسلم ممالک میں کورونا کی اس ویکسین کو لے کر تنازعہ ہے اور وہ اس ویکسین میں جلیٹن کے استعمال کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس ویکسین کو تیار کرنے میں جو جلیٹن استعمال کیا گیا اسے مبینہ طور پر خنزیر سے حاصل کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے یہ سوال انڈونیشیا میں اٹھایا گیا تھا جس کے بعد یو اے ای سمیت کئی مسلم ممالک نے اس ویکسین کے استعمال کوصحیح ٹھہرایا تھا۔
ولی عہد شہزادہ سلمان کے ٹیکہ لگوانے کے بعد سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق العربیہ نے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں ٹیکہ کاری کے لئے جوش دلانے کے لئے وہ شہزادہ سلمان کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کی بھی تعریف کی۔
واضح رہے اس ماہ کی شروعات میں فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار شدہ کورونا کی ویکسین کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچی تھی۔سعودی عرب میں اب تک 6168 لوگوں کی کورونا سےموت ہو چکی ہے اور وہاں کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد ساڑے تین لاکھ سے زیادہ ہے لیکن وہاں زیادہ تر لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں اور اب وہاں صرف 2920 مریض ہی زیر علاج بتائے جا رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Dec 2020, 8:40 AM