سعودی اتحادی فوج کا یمن پر حملہ، دو ہلاک

گزشتہ کئی برسوں سے جاری تشدد میں دس ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں اور بیس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے شمالی یمن میں فضائی حملے کئے جس میں ایک خاتون اور ایک لڑکی کی موت ہو گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کے گڑھ سعدہ شہر کے قریب کل فضائی حملے کیے گئے جس میں دو افرادہلاک اور ایک ہی خاندان کے کئی بچے زخمی ہوئے ہیں۔

فضائی حملے میں زخمی ایک مقامی رہائشی حلال احمد صالح نے کہا کہ ان کے گھر میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان کے والد کے گھر کا ایک ممبر زخمی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری تشدد میں دس ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں اور بیس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔