سعودی عرب کے شہریوں کو بیرون ملک غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
’وقایا‘ کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی اس نئی قسم کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کو سخت کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ان ملکوں میں سماجی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
سعودی عرب میں پبلک ہیلتھ اتھارٹی، "وقایا" نے "ٹوئٹر" پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پیغام بھیجا ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے باہر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ خاص طور پر زیادہ خطرے والے ممالک کے سفر پر نہ جائیں، جہاں ان دنوں کورونا کی نئی شکل "اومیکرون" کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے خطرات سامنے آئے ہیں۔
’وقایا‘ کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی اس نئی قسم کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کو سخت کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ان ملکوں میں سماجی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوپی میں چناؤ نہیں، چناوی مہابھارت ہوگا... ظفر آغا
"وقایا" نے ہدایت دی ہے کہ سعودی عرب سے باہر سے آنے والے مسافر، چاہے شہری ہوں یا غیرملکی، ویکسین لگوانے کے باوجود وہ پانچ دنوں کے لیے سماجی رابطے سے گریز کریں اور اپنا کووڈ- 19 کا معائنہ کرائیں اور درجہ حرارت چیک کرائیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔