سعودی عرب میں پہلی خاتون علاقائی کونسل کی سکریٹری تعینات

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے تبوک کے علاقے کے لیے ایک خاتون کو سکریٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے

سعودی عرب میں پہلی خاتون علاقائی کونسل کی سیکرٹری تعینات
سعودی عرب میں پہلی خاتون علاقائی کونسل کی سیکرٹری تعینات
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے تبوک کے علاقے کے لیے ایک خاتون کو سکریٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب مملکت میں کسی گورنری میں خاتون کو اس اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے کل سوموار کے روز ڈاکٹر خلود محمد الخمیس کو تبوک کے علاقے کی سکریٹری جنرل تعینات کیا ہے۔ وہ پہلی خآتون ہیں جو اس منصب پر فائز کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر خلود نے تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیے جانے کے بعد تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ شہزادہ فہد بن سلطان نے ڈاکٹر خلود کو اس اہم منصب پر تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور ان کی خواتین سے متعلق مملکت میں خدمات کو سراہا۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خلود الخمیس نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ فہد بن سلطان کی طرف سے ان کی اس عہدے پر تعیناتی کوئی حیرت کی بات نہیں۔ شہزادہ فہد اور مملکت کی قیادت خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

مستقبل کے اپنے پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں‌ کہا کہ وہ تبوک کے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کریں گی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر خلود امریکا کی ہاروڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں‌۔ انہیں سنہ 2018ء‌کو تبوک سائنس یونیورسٹی میں ڈین اور لیکچر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2020, 2:30 PM