سعودی عرب میں ‌30 جولائی کو وقوف عرفہ اور 31 کو عید الاضحیٰ

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حجاج کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی

سعودی عرب میں ‌30 جولائی وقوف عرفہ اور 31 کو عید الاضحیٰ
سعودی عرب میں ‌30 جولائی وقوف عرفہ اور 31 کو عید الاضحیٰ
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حجاج کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل شام کو 29 ذی قعدہ کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کل شام سعودی عرب میں کہیں سے بھی روئیت ہلال کی گواہی نہیں ملی جس کےبعد مملکت میں اکتیس جولائی جمعہ کے روز عید الاضحیٰ کا اعلان کیا گیا ہے۔


بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ آج منگل کو ذوالقعدہ کے تیس دن مکمل ہوں گے اور بدھ کو ذی الحجہ کا آغاز ہو گا۔ ام القراء کیلینڈر کے مطابق 22 جولائی کو ذی الحج شروع ہو گا۔ 30 جولائی کو وقوف عرفہ اور جمعہ اکتیس جولائی کو عید قربان منائی جائے گی۔ اسی روز حجاج کرام قربانی کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال مناسک حج کی ادائی کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر صحت پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Jul 2020, 1:11 PM