سعودی عرب: حرمِ مکی کی لائبریری 8 ماہ بعد یکم ربیع الاول کو کھول دی جائے گی

لائبریری کے تمام حصوں کی سینی ٹائزیشن اور ہدایات پر مشتمل تختیاں آویزاں کیے جانے کے بعد اسے آئندہ ماہ یکم ربیع الاول کو کھول دیا جائے گا

حرم مکی کی لائبریری 8 ماہ بعد یکم ربیع الاول کو کھول دی جائے گی
حرم مکی کی لائبریری 8 ماہ بعد یکم ربیع الاول کو کھول دی جائے گی
user

قومی آواز بیورو

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں واقع لائبریری کو 8 ماہ بعد عوام کے لیے دوبارہ کھولے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ لائبریری کو کرونا وائرس کی وبا کے سبب لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ لائبریری کے تمام حصوں کی سینی ٹائزیشن اور ہدایات پر مشتمل تختیاں آویزاں کیے جانے کے بعد اسے آئندہ ماہ یکم ربیع الاول کو کھول دیا جائے گا۔

حرم مکی کی لائبریری کی انتظامیہ کے مطابق ایک گھنٹے میں 30 افراد کو لائبیری میں آنے کی اجازت ہو گی۔ لائبریری کو مرحلہ وار کھولنے کی تیاری عمرے کے لیے زائرین کی بتدریج واپسی کے ساتھ عمل میں لائی جا ری ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امر کے نگرانِ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے جنرل پریذیڈنسی سے الحاق شدہ مقامات کو زائرین کے لیے کھولنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔


زائرین کی سلامتی کے پیش نظر لائبریری کو اضافی خدمات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ان میں سینی ٹائزیشن اور انسانی درجہ حرارت کی پیمائش کے آلات کی فراہمی کے علاوہ مخطوطات کی سینی ٹائزیشن اور ان کی درستی کا مرکز شامل ہے۔

حرم مکی کی لائبریری میں اسلامی علوم کے مختلف شعبوں سے متعلق بڑی تعداد میں کتب اور مخطوطات موجود ہیں۔ ان میں شرعی، فقہی لغوی علوم شامل ہیں۔ یہ اسلامی دنیا کے محققین کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔ علاوہ ازیں لائبریری میں آنے والوں کے مطالعے کے لیے یونیورسٹی کی سطح پر تحقیقی مقالات، علمی مضامین اور جریدے بھی دستیاب ہیں۔


لائبریری میں مردوں اور خواتین کے علاوہ معذور افراد بالخصوص نابینا افراد کے لیے بھی کئی خدمات پیش کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں بصری اور صوتی مواد کے علاوہ برقی کتابیں بھی شامل ہیں۔ لائبریری میں 70 ہزار عنوانات سے معلق کتب موجود ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔