سعودی عرب نے پاکستان کے نقشہ سے کشمیر، گلگت اور بلتستان کو ہٹایا، عمران خان حواس باختہ

سعودی حکومت جی-20 ممالک کا ایک نقشہ شائع کیا ہے جس میں کشمیر، گلگت اور بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہیں دکھایا گیا ہے۔ انھیں آزاد ملک کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

سعودی عرب نے پاکستان کی عمران خان حکومت کو ایک زبردست جھٹکا دیا ہے۔ دراصل سعودی حکومت نے اگلے مہینے ہونے والی جی-20 سمٹ کے لیے ایک خصوصی نوٹ جاری کیا ہے۔ اس کے پچھلے حصے پر جی-20 ممالک کے نقشے دکھائے گئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں کشمیر، گلگت اور بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہیں دکھایا گیا ہے۔ انھیں آزاد ملک کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ سعودی حکومت کے اس عمل سے عمران خان حواس باختہ ہیں کیونکہ ابھی تک پاکستان حکومت نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جی-20 پروگرام کا انعقاد 21 اور 22 نومبر کو ریاض میں ہوگا۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے سعودی حکومت نے 20 ریال کا بینک نوٹ جاری کیا۔ اس میں سامنے کی طرف سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر اور ایک سلوگن ہے۔ دوسری طرف یعنی پچھلے حصے میں دنیا کا نقشہ ہے۔ اس میں جی-20 ممالک کو الگ الگ رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔ اس میں کشمیر کے علاوہ گلگت اور بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہیں بتایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔