سعودی عرب: اب تک کا سب سے بڑا بجٹ پیش
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سالانہ بجٹ پیش کر دیا ہے جو ملک کی اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ یہ بجٹ 978 بلین سعودی ریال یعنی تقریباً 260.8 ارب ڈالر ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کا سالانہ بجٹ پیش کر دیا ہے۔ یہ بجٹ 978 بلین سعودی ریال یعنی تقریباً 260.8 ارب ڈالر پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ اس سلسلے میں شاہ سلمان نے بجٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ ’’یہ اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ گزشتہ سال یعنی 2017 میں یہ بجٹ 890 بلین سعودی ریال کے مقابلے میں مالی سال 2018 میں خسارے کا امکان قریب 195 بلین سعودی ریال ہے۔‘‘
سعودی فرماں روا نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد کہا کہ معاشی حالت میں بہتری لانے اور پرائیویٹ سیکٹر کو قوت عطا کرنے کے مقصد سے درجنوں پروگرام شروع کیے گئے ہیں جو اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھیرے دھیرے ان پروگرام اور منصوبوں کے سہارے نہ صرف معاشی شرح ترقی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں پر پڑنے والا بوجھ بھی کم ہوگا۔ شاہ سلمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ’’یہ بجٹ سعودی عرب میں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہے مختلف شعبوں کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ اس بجٹ کا استعمال معیشت کی رفتار کو تیز کرنے اور مرد و خاتون شہریوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے میں ہوگا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ ’العربیہ‘ نے سعودی بجٹ سے متعلق جو تفصیلات پیش کی ہے اس کے مطابق سعودی تاریخ کے سب سے بڑے اس بجٹ کا 50 فیصد فنڈ تیل ریوینیو سے، 30 فیصد فنڈ غیر تیل ریوینیو سے، 12 فیصد فنڈ ڈیبٹ سے اور 8 فیصد فنڈ گورنمنٹ بیلنس سے حاصل کیا جائے گا۔ العربیہ کے مطابق 2018 میں سامانوں اور خدمات پر ٹیکس کے ذریعہ تقریباً 85 بلن سعودی ریال حاصل کیا جائے گا۔
اس موقع پر کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے کہا کہ ’’ہمارا مقصد عوام کی سطح زندگی میں بہتری پیدا کرنا اور معیشت کو نئی شکل عطا کرنا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ویژن 2030 اصلاحی منصوبہ نے پہلے سے ہی بہتر نتائج کے اشارے دے دیے ہیں۔ ہم بڑے اور وسیع بجٹ کے باوجود آئندہ سال اس بجٹ سے ممکنہ خسارے کا ازالہ کرنے کے لیے گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 8 فیصد سے کم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ محمد بن سلمان نے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت پیدا کرنے سے متعلق باتیں بھی کہیں تاکہ ملک میں مالی استحکام پیدا ہو سکے۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔