سعودی عرب: غیر ملکی مقیمین کے شناختی کارڈ کی مدت میں مفت توسیع

پاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے کہا کہ مقیم افراد کے شناختی کارڈز کی مدت میں توسیع خود کار طور پر بنا کسی فیس کے عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس کے لیے ڈائریکٹریٹ کے دفتر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں۔

سعودی عرب: غیر ملکی مقیمین کے شناختی کارڈ کی مدت میں مفت توسیع
سعودی عرب: غیر ملکی مقیمین کے شناختی کارڈ کی مدت میں مفت توسیع
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے غیر ملکی مقیمین کے "شناختی کارڈز" کی مدت میں خود کار طریقے سے توسیع کا عمل شروع کر دیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تجارت اور صنعت کے شعبوں میں نجی سیکٹر کے اُن کارکنان پر ہو گا جن کے کارڈز کی تاریخ ختم ہو چکی ہے یا پھر 18 مارچ 2020 سے 30 جون 2020 کے درمیان ختم ہونے والی ہے۔ یہ توسیع تین ماہ کے لیے ہے اور اس کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

یہ اقدام سعودی حکومت کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جو وہ کرونا وائرس کے سبب شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر پڑنے والے مالی اور اقتصادی دباؤ کے اثرات کو کم کرنے کے واسطے کر رہی ہے۔


پاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ مقیم افراد کے "شناختی کارڈز" کی مدت میں مذکورہ توسیع خود کار طور پر بنا کسی فیس کے عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس کے لیے ڈائریکٹریٹ کے دفتر سے رجوع کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ اس توسیع سے مستفید ہونے والوں کو موبائل پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔

ڈائریکٹریٹ کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام غیر ملکی مقیمین پر ہو گا خواہ وہ اس وقت سعودی عرب میں موجود ہوں یا نہ ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔