سعودی عرب: 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زاید عمر کے افراد کو کووِڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی

سعودی عرب ٹیکہ کاری
سعودی عرب ٹیکہ کاری
user

قومی آواز بیورو

الریاض: سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زاید عمر کے افراد کو کووِڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔ وزارت صحت نے سوموار کو مملکت میں کووِڈ-19 کے 59 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ہیں۔

وزارت کے ایک بیان کے مطابق کورونا وائرس کا شکار مزید 78 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 536028 مریض تن درست ہو چکے ہیں۔


ڈاکٹر العبد العالی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے۔ ان کا اشارہ اس مہلک وائرس کے یومیہ کیسوں کی جانب تھا جن کی تعداد اب ایک سو سے بھی کم رہ گئی ہے۔ انھوں نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زور دیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کی منظور شدہ ویکسینوں میں سے کسی ایک کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔

مملکت میں اب تک کورونا وائرس کے ریکارڈ کیے گئے کیسوں کی کل تعداد 546985 ہو چکی ہے جبکہ مملکت میں اموات کی کل تعداد 8704 ہو گئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے تشویش ناک کیسوں کی تعداد 244 ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔