سعودی عرب کا عمرہ سیزن اور جی سی سی ممالک کے لیے اجازت نامے شروع کرنے کا اعلان
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے خبر دی ہے کہ سعودی شہریوں اور مکینوں کے ساتھ ساتھ جی سی سی ممالک کے زائرین اب نُسُک یا توکلنا موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے عمرے کے ضروری اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔
الریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور مملکت کے شہریوں، رہائشیوں اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے مکینوں کے لیے عمرہ اجازت ناموں کا اجراء شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آن لائن گیمنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی، اشنیر گروور کو آیا غصہ
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے خبر دی ہے کہ سعودی شہریوں اور مکینوں کے ساتھ ساتھ جی سی سی ممالک کے زائرین اب نُسُک یا توکلنا موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے عمرے کے ضروری اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔ ان موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے درخواستوں پر عمل درآمد مسلم عازمین حج کے تجربے کو بہتر بنانے اور سعودی ویژن 2030 کے مقاصد واہداف سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
نُسُک ایپلی کیشنز کو عمرہ زائرین کے اجازت نامے حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ گنجائش کے مطابق زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جاسکیں۔ توکلنا پلیٹ فارم کے ساتھ نُسُک ایپلی کیشن کو ضم کر دیا گیا ہے۔ اس سے حکام اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والے افراد کی صحت کی حالت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
وزارتِ حج و عمرہ نے سعودی عرب سے باہر کے ممالک کے عمرہ زائرین کو خوش آمدید کہنے کے فیصلے کا بھی اعلان کیا ہے۔ عمرے کے لیے الیکٹرانک ویزے متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ بین الاقوامی عازمینِ عمرہ کے لئے مملکت میں داخلے کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور وہ بآسانی اپنا مقدس سفر شروع کر سکیں۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔