سعودی عرب کا 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان
سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے 31 مارچ کو تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا
سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے 31 مارچ کو تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی (جی اے سی اے) کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر لگائی گئیں پابندیاں 17 مئی سے ختم کر دی جائیں گی جس کے بعد تمام سعودی ائیر پورٹس معمول کے مطابق کام کریں گے۔
سعودی حکام کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق مراسلہ تمام مقامی ائیر پورٹس کو جاری کردیا گیا ہے تاہم ان تمام ممالک میں سفری پابندیاں برقرار رہیں گی جہاں کرونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے 20 ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔ ان ممالک میں بھارت اور پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، لبنان، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، برازیل، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔