سعودیہ اور مصر کا لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی

سعودیہ اور مصری وزرا نے لبنانی عوام کو انسانی ہمدردی کے تمام پہلوؤں کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ نے بہت ہی خراب شکل اختیار کر لی ہے ۔ ایسے میں سعودی عرب اور مصر نے کہا ہے کہ وہ  کسی بھی ایسے انتظامات یا طریقہ کار کو مسترد کر تا ہے جو لبنان کی حفاظت اور خودمختاری کو متاثر کریگا ۔

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج جمعہ کو ایک فون کال کے دوران بتایا کہ دونوں وزراء نے لبنان کی صورتحال اور خطے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔


مصری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان تمیم خلاف نے کہا کہ دونوں وزراء نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ۔ دونوں نے موجودہ بحران کے دوران لبنان اور لبنانی عوام کے ساتھ مصر اور سعودی عرب کی مکمل یکجہتی پر زور دیا۔

دونوں وزرا نے لبنانی عوام کو انسانی ہمدردی کے تمام پہلوؤں کی فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور لبنانی ریاست کو اس کے تمام اداروں کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی اور پوری لبنانی سرزمین پر اپنی خودمختاری کو بڑھانے کے قابل بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔