سعودی عرب نے ہنر مند پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کے لیے نیا ریزیڈنسی پروگرام شروع کیا

یہ اقدام سعودی عرب کی معیشت کو تیل پر انحصار سے آزاد کرنے کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

محمد بن سلمان کے اصلاحی پروگراموں پر عمل جاری ہے  جس کی وجہ سے سعودی عرب میں روز نئےنئے پروگرامس کومتعارف کرایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اپنی معیشت کو فوسل فیول کے علاوہ دیگر شعبوں پر مبنی بنانے کے اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جس کے لیے ملک میں ہنر مند پیشہ ور افراد اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے نئے رہائشی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس اقدام کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرکے اور علم کی منتقلی کو فروغ دے کر ملک کی اقتصادی تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے۔"پانچ نئے پریمیم پروگرام خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال، کھیلوں اور رئیل اسٹیٹ سمیت شعبوں کے پیشہ ور افراد کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ وہ ہولڈرز کو سعودی عرب میں آباد ہونے، کاروبار کرنے، رئیل اسٹیٹ کے مالک ہونے اور ہولڈرز اور فیملی ممبرز کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔


یہ اقدام سعودی عرب کی معیشت کو تیل پر انحصار سے آزاد کرنے کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہے، جس میں اربوں روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔