سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن پاک جلانے کی مذمت کی

سعودیہ نے سویڈش حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بروقت قرآن کی بے حرمتی سے نمٹیں اور ان لوگوں کو اجازت دینا بند کریں جو اس طرح کے اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سعودی عرب نے اتوار کو سویڈن کے شہر مالمو میں اسلامی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام "مقامی حکام کے علم میں لیا گیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سعودی وزارت خارجہ نے "ان کے ملک کی جانب سے اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا، اور کہا کہ اس طرح کے اقدام سے دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔"


وزارت نے سویڈش حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بروقت قرآن کی بے حرمتی سے نمٹیں اور ان لوگوں کو اجازت دینا بند کریں جو اس طرح کے اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ایک عراقی نژاد شخص سلوان مومیکا نے مالمو میں قرآن کے اوراق پھاڑ دیے اور اسے جلا دیا۔ سویڈش میڈیا نے بتایا کہ سویڈش پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا اور دوسروں کو ملک بدر کر دیا۔


گزشتہ مہینوں میں سویڈن، ڈنمارک اور ہالینڈ سمیت دیگر ممالک میں اسلام مخالف افراد یا گروہوں کی جانب سے قرآن کے نسخوں کی بار بار بے حرمتی کی گئی، جس سے دنیا بھر کے مسلم اکثریتی ممالک میں غم و غصہ اور تنقید کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔