طواف افاضہ کے بعد حجاج آج دوسرے دن شیاطین کو کنکریاں مار رہے ہیں

وزارت حج کی طرف سے اس بار رمی جمرات کے لیے تمام حجاج کرام کے جراثیم سے پاک پیک شدہ کنکریاں دی گئی تھی۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب کے منیٰ میں آج حجاج تینوں شیطانوں کوکنکریان مار رہے ہیں۔ حجاج کو کل تک منی میں ہی قیام کرنا ہے۔ کل کنکریاں مارنے کے بعد حجاج واپس مکہ مکرمہ آ جائیں گے اور حج کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

کل جمعہ المبارک کو حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے دوران طواف افاضہ کی ادائی کے بعد منیٰ واپس لوٹ آ تھے۔ طواف افاضہ کے موقع پر مسجد حرام میں اللہ کے مہمانوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ طواف کے موقع پر حجاج اور انتظامیہ نے سماجی دوری اور دیگر رہنما ہدایات پر عمل کیا ۔ تمام مشاعر مقدسہ کی طرف مسجد حرام میں سینیٹائرز کا اسپرے کیا گیا۔

طواف افاضہ کے بعد حجاج  آج دوسرے دن شیاطین کو کنکریاں مار رہے ہیں

سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام میں کرونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی دوسرے حادثے میں کسی شہری کے کرونا سے وفات پانے کی کوئی اطلاع ہے۔

قبل ازیں حجاج کرام نے 10 ذی الحج کو عید الاضحیٰ پر عید کی قربانی دی۔ منیٰ کے جمرہ عقبہ میں رمی جمرات کیا۔ اس سے قبل عرفات میں خطبہ حج سنا اور مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے۔


وزارت حج کی طرف سے اس بار رمی جمرات کے لیے تمام حجاج کرام کے جراثیم سے پاک پیک شدہ کنکریاں دی گئی تھی۔

وزارت حج وعمرہ کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار کےمطابق تمام حجاج کرام کو ایک ہی وقت میں طواف کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ طواف کعبہ کے لیے چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں حجاج کرام کو مطاف میں جانے اور ڈیڑھ سے دو میٹر کا فصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔


طواف ، مسجد حرام میں نمازوں کی ادائی اور مشاعر مقدسہ میں مناسک حج کی ادائی کے دوران حجاج کرام میں سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے الگ الگ واکنگ ٹریک بنائے گئے تھے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Aug 2020, 10:09 AM