حجاج کرام نے رمی جمرات، نماز عید الاضحیٰ اور قربانی کے مناسک ادا کئے
آج عید الاضحیٰ کے پہلے روز لاکھوں حجاج کرام نے نماز فجر کے بعد منیٰ کے مقام پر جمرہ عقبہ میں شیطان کوکنکریاں مارنے کا عمل شروع کیا۔ بعد ازاں عید کی نماز ادا کی جس کے بعد حجاج کی طرف سے قربانی دی گئی۔
آج عید الاضحیٰ کے پہلے روز لاکھوں حجاج کرام نے نماز فجر کے بعد منیٰ کے مقام پر جمرہ عقبہ میں شیطان کوکنکریاں مارنے کا عمل شروع کیا۔ بعد ازاں عید کی نماز ادا کی جس کے بعد حجاج کی طرف سے قربانی دی گئی۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے نامہ نگاروں لمحہ بہ لمحہ حجاج کرام کے مناسک کی ادائی کی کوریج جاری رکھی ہوئی ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق جمرہ عقبہ میں رمی جمرات کے لیے بنائی گئی چار منزلہ جسر جمرات پر حجاج کرام کا جم غفیر تھا۔
اس موقع پر سیکیورٹی حکام کی طرف سے حجاج کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ صحت، صفائی، شہری دفاع اور دیگر اداروں کا عملہ بھی حجاج کرام کے ہمراہ تھا۔
سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کے سپاہی اور الکشافہ رضاکاروں کی طرف سے حجاج کرام کی رمی جمرات میں بھرپور مدد اور معاونت کی گئی۔
انتظامیہ کی طرف سے رمی جمرات کے لیے حجاج کرام کی آمد ورفت کو اسان بنانے کے لیے داخلی اور خارجی راستے الگ الگ بنائے گئے تھے تاکہ سہولت کے ساتھ اللہ کے مہمان مناسک حج ادا کرسکیں۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2019, 7:10 PM