مولانا واضح رشید حسنی ندویؒ کی وفات پر ابوظبی میں تعزیتی نششت کا انعقاد

تعزیتی نشست میں شریک دانشوروں نے مولانا واضح رشید کی علمی و ادبی شخصیت پر روشنی ڈالی اور مولانا کی وفات کو عالم اسلام اور امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم خسارہ قرار دیا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

متحدہ عرب امارات میں مقیم ابناء الندوہ نے حضرت مولانا واضح رشید حسنی ندوی علیہ الرحمہ کی وفات پرملال پر 19 جنوری 2019 بروز سنیچر بوقت رات 9 بجے شب ابوظبی میں مولانا فیضان ندوی کے رہائش گاہ پر ایک تعزیتی نششت کا انعقاد کیا۔ جلسہ کا آغاز مولانا عقیل ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نشست کے کنوینر اخلاق الرحمن ندوی نے حاضرین کا استقبال کیا۔مجلس میں ابوظبی کے علاوہ العین اور دبئی میں مقیم متعدد ندوی فارغین و فضلاء شریک ہوئے جن میں العین سے مولانا نعمان ندوی اور دبئی سے مولانا اسامہ ندوی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

اس موقع سے مولانا نعمت اللہ ادریس ندوی اور سید جمال ندوی نے مولانا مرحوم کے علمی، ادبی، فکری او ر صحافتی کارناموں کے مختلف پہلووں پر مفصل روشنی ڈالی۔ شرکاء نے مولانا کی وفات کو عالم اسلام اور امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم خسارہ قرار دیا۔ آخر میں مولانا فیضان ندوی صاحب نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعاء مغفرت پر نشست کا اختتام ہوا۔

مولانا واضح رشید حسنی ندویؒ کی وفات پر ابوظبی میں تعزیتی نششت کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ مولانا واضح رشید حسنی ندوی علیہ الرحمہ کی وفات گزشتہ 16 جنوری کی صبح ندوہ میں ہوئی تھی اور نماز جنازہ بھی ندوہ میں ہی ادا کی گئی۔ ان کے انتقال کی خبر لوگوں کے لیے غمناک خبر رہی اور یہی وجہ ہے کہ انتقال کے بعد جو تعزیتی اجلاس کا سلسلہ شروع ہوا تو وہ اب بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ مولانا رابع حسنی ندوی ان کے حقیقی بھائی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔