حُجاج کرام کورونا کی وبا سے مکمل طورپر محفوظ: سعودی وزارت صحت
سعودی عرب کی وازارت حج نے باور کرایا ہے کہ حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ تمام حجاج کرام وبا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند اور تندرُست ہیں
سعودی عرب کی وازارت حج نے باور کرایا ہے کہ حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ تمام حجاج کرام وبا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند اور تندرُست ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی وزرات صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العال نے روزانہ کی کورونا بریفنگ کے موقعے پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب تک تمام حجاج کرام کورونا کی وبا سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ حکومت نے حج کے موقعے پر تمام ہنگامی طبی اقدامات کیے ہیں۔ مشاعر مقدسہ میں ہنگامی طورپر فیلڈ اسپتالوں میں 1456 بستر تیار کیے ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے لیے 331 جب کہ قرنطیہ کے مریضوں کے لیے 272 بستر تیار کیے گئے ہیں.
ادھر سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے بتایا کہ حجاج کرام میں کچھ غیر مجاز افراد کو داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حجاج کرام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان میں سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔