غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک
فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21,320 ہوگئی، جب کہ 55,603 زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 210 افراد مارے گئے۔
غزہ پٹی کے شہروں بیت لاحیہ، خان یونس اور المغازی پر جمعرات کو اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔غزہ کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔وزارت کے ترجمان اشرف القدرا نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق، شمالی غزہ پٹی میں بیت لاحیہ میں ایک رہائشی چوک پر اسرائیلی بمباری میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔مسٹر قدرا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جمعرات کو غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21,320 ہوگئی، جب کہ 55,603 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 210 افراد مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں3ہزار111طبی عملہ،40شہر دفاع کاعملہ جاں بحق ہوا، اسرائیلی بربریت میں100سے زائد صحافی بھی جاں بحق ہوئے۔فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں7ہزار فلسطینی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہیں،اسرائیلی حملوں میں55ہزار243فلسطینی زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں92اسکول اور یونیورسٹیاں تباہ ہوچکی ہیں، اسرائیل نے حملے کرکے115مساجد کو شہیداور3گرجا گھروں کو تباہ کیا۔اسرائیلی حملوں میں65ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر، 23اسپتال اور53طبی مراکز بھی تباہ ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج نےحملے کرکے102ایمبولینسز کو نشانہ بنایا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔