غزہ میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11,180 ہو گئی
غزہ حکومت نے غزہ میں لڑائی کو روکنے اور وہاں کے لوگوں تک ایندھن سمیت تمام انسانی امداد پہنچانے کے لیے فوری عالمی کوششوں کی اپیل کی ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے اور فلسطینیوں کے مرنے کی تعداد مستقل بڑھ رہی ہے۔غزہ پٹی پر 7 اکتوبر سے تنازع شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11,180 ہو گئی ہے۔
غزہ حکومت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابط نے شفا میڈیکل کمپلیکس میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اب تک کل مرنے والوں میں 4,609 بچے اور 3,100 خواتین شامل ہیں جب کہ 28,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔
الثوابط نے کہا کہ غزہ میں 22 ہسپتالوں اور 49 مراکز صحت نے اسرائیلی حملوں اور پاور جنریٹرز کو چلانے کے لیے درکار ایندھن کی کمی کی وجہ سے کام بند کر دیا ہے۔
انہوں نے اسرائیل پر شفا میڈیکل کمپلیکس کے انتہائی نگہداشت یونٹ، سرجری کی عمارت اور میٹرنٹی وارڈ پر حملے شروع کرنے کا الزام لگایا اور غزہ میں لڑائی کو روکنے اور وہاں کے لوگوں تک ایندھن سمیت تمام انسانی امداد پہنچانے کے لیے فوری عالمی کوششوں کی اپیل کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔