واہ محمد بن سلمان ! تشدد میں کمی کے خواہش مند ہے محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد نے ریاض میں امریکی عہدیدار سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ اور اس کے نواحی علاقوں میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں غزہ کے شہریوں کے خلاف جاری جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ تشدد میں کمی کے خواہشمند ہیں ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپنے خیالات انٹونی بلنکن تک پہنچائے۔
سعودی ولی عہد نے ریاض میں امریکی عہدیدار سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ اور اس کے نواحی علاقوں میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد نے اس انٹونی بلنکن سے بات کی جنہوں نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا تھا کہ وہ امریکی عہدےدار کے طور پر نہیں بلکہ ایک یہودی کے طور پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حماس کی جارہیت سے کتنے یہودیوں کو تکلیف ہوئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد نے زور دیا کہ معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی فوجی مہم کو ختم کیا جائے۔انہوں نےملاقات کےدوران ایک بار پھر سعودی عرب کی جانب سے شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کو مسترد کر دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔