سعودی عرب: ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں 73 لاکھ سے زائد عمرہ ویزوں کا اجراء

حج وعمرہ انفارمیشن پورٹل جہاں عمرہ اور حج سے متعلق معلومات اور رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے وہیں عربی کے ساتھ فرانسیسی اور انگریزی میں‌ معلومات دی گئی ہیں، دیگر زبان میں کم سے کم 55 صفحات کا مواد موجود ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں ماہ صیام کے پہلےعشرے میں 72 لاکھ 33 ہزار 369 عمرہ ویزے جاری کیے گئے ان میں سے 66 لاکھ 39 ہزار 295 زائرین عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب پہنچ  چکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ ماہ صیام کے ہفتے میں سعودی وزارت حج کی طرف سے آن لائن پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا جو عمرہ زائرین کے لیے عمرہ کے مناسک کی انجام دہی کے لیے ایک مقبول عام سروس ہے جس میں زائرین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی دی گئی۔ آن لائن پورٹل کا مقصد عازمین عمرہ کے معمول کے امور کو آسان بنانا اور انہیں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا، انتظامی نوعیت کی معلومات کے حصول اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بروقت مطلع کرنا ہے۔


سعودی وزارت حج وعمرہ عازمین حج وعمرہ کے لیے پہلے بھی آن لائن پورٹل کی مدد سے معلومات کی فراہمی کی سہولت فراہم کر چکی ہے مگر ہر بات اس سروس اور سہولت میں جدت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس سروس سے نہ صرف عازمین عمرہ اور حجاج کرام انفرادی طور پر مستفید ہوں گے بلکہ اندرون اور بیرون ملک حج ٹور آپریٹر کمپنیاں بھی بھرپور استفادہ کریں گی۔

سعودی عرب: ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں 73 لاکھ سے زائد عمرہ ویزوں کا اجراء

عازمین عمرہ کی رہنمائی کے لیے تیار کردہ نئے الیکٹرانک پورٹل کے نگران اور جنرل ایڈمنسٹریشن برائے ٹیکنیکل انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صلاح باسیف نے کہا کہ نئی آن لائن پورٹل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے صارفین کو آسان فہم معلومات کی فراہمی کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں۔

نیا حج وعمرہ انفارمیشن پورٹل جہاں عمرہ اور حج سے متعلق معلومات اور رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے وہیں عربی کے ساتھ فرانسیسی اور انگریزی میں‌ بھی معلومات دی گئی ہیں اور زبان میں کم سے کم 55 صفحات کا مواد موجود ہے۔ زائرین اور معتمرین کی سہولت کی خاطر اس میں جلد ہی چار مزید زبانیں بھی شامل کی جائیں گی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 May 2019, 5:10 PM