لاکھوں عازمین حج نے کیا بیت اللہ شریف کا ’طواف قدوم‘

لاکھوں عازمین حج نے بیت اللہ شریف کا ’طواف قدوم‘ کیا، یہ طواف حرم شریف میں آمد کا طواف بھی کہلاتا ہے۔ اس سال کووڈ 19 وبا سے قبل جیسی بھرپور تعداد میں حج ادا کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/MoHU_En">@MoHU_En</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر /@MoHU_En

user

قومی آواز بیورو

لاکھوں عازمین حج آج بیت اللہ شریف کا ’طواف قدوم‘ کر رہے ہیں۔ یہ طواف حرم شریف میں آمد کا طواف بھی کہلاتا ہے۔ اس سال کووڈ 19 وبا سے قبل جیسی بھرپور تعداد میں حج ادا کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے اس سال مسلمانوں کو عازمین حج کی تعداد اور عمر کی پابندی کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس بنا پر دنیا بھر کی تمام قومیتوں کے ہزاروں عازمین مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر بھی موجود ہیں۔

ہفتے کے روز سفید رنگ کے احرام میں حجاج کرام نے خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ اکثر افراد نے دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری بھی اٹھا رکھی تھی۔ بہت بڑی تعداد مطاف میں سنگ مرمر کے فرش پر دعائیں مانگتے نظر آئے۔

سعودی حکام کے مطابق جمعہ کے دن تک دنیا بھر سے 1.6 ملین عازمین سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔ سعودی عرب کے اندر سے ہی حج ادا کرنے کے لیے حرم مکی پہنچنے والوں کی تعداد کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کو توقع ہے کہ رواں برس حج میں 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج ادا کریں گے۔


گزشتہ سال 1443 میں حجاج کرام کی تعداد کو 9 لاکھ 26 ہزار تک محدود رکھا گیا تھا۔ ان میں سے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 7 لاکھ 81 ہزار تھی۔ کورونا وبا سے قبل 2019 میں دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے جج ادا کیا تھا۔ آج اتوار کی شام سے ہی حجاج کرام بڑی تعداد میں منیٰ کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔ منیٰ مسجد حرام سے 5 کلومیٹر دور ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔