مسجد حرام: اللہ کے مہمانوں کے لیے نئی ’بیٹری کار سروس‘ کا آغاز
نئی سروس کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد حرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں آنے والے بزرگ نمازیوں اور معتمرین کو حرم مکی میں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹر گاڑیوں کی نئی سروس کا افتتاح کیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد حرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مسجد حرام میں نمازوں کے دوران کورونا وبا سے بچائو کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حرمین پریذیڈینسی نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کی نقل وحرکت میں مدد کے لیے موٹر گاڑیوں کے لیے متعدد مقامات مختص کیے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔