عید الفطر: سعودی فرمانروا نے سماجی دوری کے اصولوں پرعمل درآمد کا خیرمقدم کیا
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عید سے متعلق خصوصی پیغام میں سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی گئی۔
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے موقعے پر ملک کے شہریوں اور مقیم غیرملکی تارکین وطن کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر سماجی دوری اختیار کرنے اور صحت کے حوالے سے وضع کردہ طریقہ پرعمل درآمد کا خیر مقدم کیا ہے۔
العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عید سے متعلق خصوصی پیغام میں سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی گئی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہریوں اور تارکین وطن کی طرف سے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر اور وزارت صحت کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد پر شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں عید الفطر، اجتماعی نماز عید پر کورونا کا اثر
شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت نہ صرف مملکت کے شہریوں بلکہ ملک میں مقیم غیرملکیوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت مملکت کے شہریوں کی آرام وراحت کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔ خادم الحرمین الشریفین نے کورونا وبا کے خلاف نبرد آزما سرکاری اور نجی اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔