گھر بیٹھے الحرمین الشریفین کے ایمان پرور نظاروں کا دیدار ممکن

الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے ڈیجیٹیل ٹرانسفارمیشن یونٹ کے تعاون سے الحرمین الشریفین کے ایمان افروز مناظر 360 ڈگری کے زاویے کے ساتھ چوبیس گھنٹے نشر کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے

گھر بیٹھے الحرمین الشریفین کے ایمان پرور نظاروں کا دیدار ممکن
گھر بیٹھے الحرمین الشریفین کے ایمان پرور نظاروں کا دیدار ممکن
user

قومی آواز بیورو

الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے ڈیجیٹیل ٹرانسفارمیشن یونٹ کے تعاون سے الحرمین الشریفین کے ایمان افروز مناظر 360 ڈگری کے زاویے کے ساتھ چوبیس گھنٹے نشر کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد فکسڈ کیمروں کے ذریعہ براہ راست حرمین کی نشریات کو منتقل کرنا اور 360 ڈگری زاویے پر دنیا بھر کے ناظرین کے لیے چوبیس گھںٹے کی بنیاد پر نشر کرنا ہے۔

حرمین پلیٹ فارم سے مربوط ہونے اور اسمارٹ فونز میں حرمین کے حوالے سے اییلیکیشن لوڈ کرنے کے بعد دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے کسی بھی مقام کا براہ راست دیدار کیا جاسکے گا۔ یہ قابل ذکر ہے کہ "منارات الحرامین" پلیٹ فارم اپنی ویب سائٹ اور موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطبات ،دینی اورعلمی دروس ، لیکچرز ، اور علما کے مواعظ کو پہلے ہی نشر کر رہا ہے۔


یہ قابل ذکر ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے ساتھ وابستہ ہے۔اس کا مقصد مختلف متعلقہ شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنا ، سعودی عرب میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز اور قابل استعمال بنانا اور ڈیجیٹل قومی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کے لیے ڈیجیٹل آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔