اسرائیلی فوج لبنان میں جارحانہ اقدامات کرنے کی تیاری کر رہی ہے: ہرزی حلوی
لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں کے ملک کے جنوب میں واقع قصبے ایترون پر دو الگ الگ حملوں میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے کہا کہ فوج لبنان میں جارحانہ اقدامات کرنے کی تیاری کررہی ہے۔فوج ک ی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حلوی نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کا دورہ کیا۔
یہاں اپنے بیان میں حلوی نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف لڑائی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور "دشمن کے علاقے" (لبنان) میں "جارحانہ اقدامات" کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔حلوی نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ وہ یہ کارروائی شمالی علاقے کے ساتھ ساتھ گولان کی پہاڑیوں کے باشندوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے زیرِ مقصد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان سے اسرائیل پر 50 میزائل فائر
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے شمال میں فوجی ٹھکانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے زیر استعمال عمارتوں کو کامیکاز ڈراونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملوں میں اہداف کو پوری درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی این این اے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں کے ملک کے جنوب میں واقع قصبے ایترون پر دو الگ الگ حملوں میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔