اسرائیلی انتظامیہ سیاسی مستقبل کی خاطر پورے خطے میں انارکی پھِیلانا چاہتی ہے:ایردوگان
ترکی نے کہا کہ اس کی اولین ترجیح غزہ میں فوری جنگ بندی اور عوام کے لیے انسانی امداد کی بحالی کی غرض سے ترک ریاستوں کی تنظیموں کے مزید تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوگان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اپنے سیاسی مستقبل کی خاطر پورے خطے کو جنگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔صدر ایردوگان نے انقرہ میں قازقستان کے وزیراعظم الیاس بیکتانوف سے ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، ملاقات میں ترکی اور قازقستان کے درمیان تعلقات ، علاقائی و عالمی مسائل سمیت اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر ایردوگان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اپنے سیاسی مستقبل کی خاطر پورے خطے کو جنگ میں جھونکنا چاہتی ہے، ہماری اولین ترجیح غزہ میں فوری جنگ بندی اور عوام کے لیے انسانی امداد کی بحالی کی غرض سے ترک ریاستوں کی تنظیموں کے مزید تعاون کو فروغ دینا ہے ۔
ایردوگان نے مزید کہا کہ قازقستان کے ساتھ دفاعی صنعت سمیت انسداد دہشت گردی ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔