اسرائیل اور امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا بھی معاہدہ!

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات آج بروز منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا

اسرائیل اور امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا بھی معاہدہ!
اسرائیل اور امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا بھی معاہدہ!
user

یو این آئی

تل ابیب: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات آج بروز منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔

اس معاہدے پر یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراء کے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔


اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعہ منظوری کی ضرورت ہوگی۔

اسرائیل اس وقت چار عرب ممالک مصر ، اردن ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن کے رخ پر معاہدہ بند ہے، لیکن اب تک صرف مؤخر الذکر کے ساتھ ہی بغیر ویزا آنے جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے قریب ترین حلیف امریکہ کے ساتھ ابھی تک اسرائیل کا ویزا کی چھوٹ کا کوئی معاہدہ نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔