عراق میں خود کش دھماکہ، 60افراد ہلاک

عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں داعش کے 2 حملوں میں 60افراد ہلاک اور 100زخمی ہو گئے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

بغداد: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے صوبے ذی قار کے ڈپٹی ہیلتھ چیف عبدالحسین الجبری نے بتایا کہ داعش کے دو حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ چکی ہے جس میں اضافے کا بھی خدشہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ ناصریہ کی مصروف ہائی وے پر واقع ایک ریسٹورنٹ کے اندر پیش آیا جہاں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، دیگر حملہ آوروں نے وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں 4 ایرانی شہری بھی ہلاک ہوئے۔

دوسرا حملہ ریسٹورنٹ کے قریب قائم سیکورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا اور یہاں بھی پہلے خودکش دھماکا اور پھر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آوروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی ملیشیا حشط الشعبیہ کی یونیفارم پہنے ہوئے تھے۔

شدت پسند تنظیم داعش نے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جو کہ اس سے پہلے بھی عراق میں کئی حملے کر چکی ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Sep 2017, 8:59 AM